سمجھتا تھا پارٹی انصاف کے تحت کام کر رہی ہے، ڈاکٹر امجد کا علیحدگی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر امجد نے بھی پارٹی کو خیربادکہہ دیااور قیادت سے راہیں جدا کرلیں، ڈاکٹر امجد نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ملک کیلئے قربانی دینے والے شہدا کی یادگاروں پر حملے کئے گئے،مفادپرستوں کا ٹولہ عمران خان کو گھیرے ہوئے ہے، عمران خان نے انا کی خاطر دو صوبائی حکومتیں قربان کیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن برائے ٹریڈ یونین ڈاکٹر امجد دلبرداشتہ ہو کر کہا کہ پارٹی اور سیاست سے دستبردار ہو رہا ہوں، ان کاکہناتھا کہ سانحہ 9 مئی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، بائیس سال قبل ملکی ترقی کیلئے سیاست کا باقاعدہ آغاز کیا ،سیاست عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کی ہے،ڈاکٹر امجد نے کہاکہ ابھی تک سمجھتا تھا کہ پارٹی انصاف کے تحت کام کر رہی ہے لیکن اس کے برعکس کچھ اور ہی ہے ،ہم سب نے دیکھا 9 مئی کو کیا ہوا ،ہنگامے اور حساس عمارتوں پر حملہ کیا گیا ،شرم آتی ہے کہ کارکنوں نے شہیدوں کی تصاویر پر حملے کئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست, لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی