لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کی نظربندی کیخلاف درخواست نمٹا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست حکام کے بیان پر نمٹا دی ۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے نظری بندی کے احکامات کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی،وکیل عثمان بزدار کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ڈپٹی کمشنر کے حکم سے متعلقہ پولیس گرفتار کرنا چاہتی ہے گرفتاری سے روکا جائے، عثمان بزدار کے خلاف نظر بندی کے حکم کی کاپی مہیا کی جائے، سماعت کے دوران انتظامیہ نے جواب جمع کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہو گی
پولیس حکام نے کہاکہ ہمارے پاس کوئی ڈیٹینشن آرڈرز نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں گرفتار کرنے کا حکم ہے،عثمان بزدار کو ہراساں نہیں کیا جا رہا ہے،جواب جمع کروانے پر عدالت عالیہ نے کیس ڈسپوز آف کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ؛ رنگ روڈ مستری خانے کیساتھ دھماکا، ایک شخص جاں بحق