زمان پارک سے فرار ہوتے وقت 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا: نگراں وزیر اطلاعات عامر میر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے دعویٰ کیا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث 8 دہشت گردوں کو زمان پارک سے فرار ہوتے وقت گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے زمان پارک کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند ہیں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے کیمپ بھی خالی ہوگئے ہیں۔
نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق زمان پارک کے اطراف میں سیکیورٹی پر تعینات لاہور پولیس نے لاہور پولیس نے کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو زمان پارک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔
واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے زمان پارک میں موجود افراد کی گرفتاری کے لیے پی ٹی آئی کو دی گئی 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن بھی ختم ہوچکی ہے۔