9 مئی کے واقعات پر ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے: شہدائے پاک فوج کے لواحقین

May 18, 2023 | 22:47:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) شہدائے پاک فوج کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے اور جو شہداء کی فیملیز ہیں وہ اظہار ہی نہیں کر سکتے، وہ ایک دوسرے سے مل مل کر رو رہے ہیں۔

 شہدائے پاک فوج کے لواحقین نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام دیا۔ کیپٹن سلمان سرور شہید کے والد نے کہا کہ ”ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے اور جو شہداء کی فیملیز ہیں وہ اظہار ہی نہیں کر سکتے، وہ ایک دوسرے سے مل مل کر رو رہے ہیں ۔ ہم نے کس کے لئے اپنے بچوں کو قربان کیا ہے؟ جس نے بھی کیا ہے اُسے چھوڑنا نہیں چاہیئے“۔

کیپٹن بلال سلیم شہید کی والدہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’جس وقت پہ حملہ ہوا تھا تو واقعی دل خون کے آنسو رو رہا تھا کہ انہوں نے کیسے جرأت کی ہماری اس خوبصورت یادگار کو جلانے کی، اللہ کریم خود ہی ان کو اس کی عبرتناک سزا دے گا۔انشاء اللہ“

 کیپٹن کاشان نوید شہید کی والدہ نے کہا کہ ”ہمارے بچے تو قربانیاں دے دے کراس ملک کو بچانے کی کوشش کرر ہے ہیں اور کچھ شر پسند ہیں کہ ہمارے قومی اثاثوں کا یہ حشر نشر کر دیتے ہیں۔جس کو دیکھ کر ہمیں بہت تکلیف ہے۔جو قومیں اپنے محسنوں کو بھولتی ہیں اور اُن کی یادگاروں کا یہ حال کرتی ہیں، اُن کا اللہ ہی حافظ ہے. ہم تو پہلے ہی بہت زخم خوردہ ہیں“۔

 کیپٹن منان الحسن شہید کے والد نے کہا کہ ”آج یہ جو حالت دیکھی ہے جس کے لئے ہمارے بچوں نے جان دی ہے اور اس ملک کو سنبھالتے ہوئے چلے گئے ہیں۔تو یہ جو ہمارے بندوں نے یہ کیا ہے مجھے آج اُس سے بھی اور زیادہ دکھ ہو رہا ہے“۔

مزیدخبریں