(24 نیوز) پاکستانی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
نارتھمپٹن میں انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی کپتان ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی بولر بن گئیں۔
ندا ڈار نے 137 ویں وکٹ حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کی میگن شوٹ کی 136 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر حملہ کرغزستان سےافسوسناک خبر آ گئی