(فاطمہ عارف، حماد انگاریہ )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شام یا رات کے وقت خیبرپختونخوا، شمالی وسطی بلوچستان، بالائی پنجاب میں بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ، چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، زیریں خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھو ہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ،موجودہ درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ،زیادہ سےزیادہ44ڈگری تک جاسکتاہے،ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے جبکہ ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر حملہ کرغزستان سےافسوسناک خبر آ گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ،ماہرین نے شہریوں کوگرمی سےبچاؤکیلئےاحتیاط برتنےکی ہدایت جاری کردیں۔ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر لاہور میں فیضائی آلودگی کی مجموعی شرح141ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد لاہورآلودگی کےاعتبارسےدنیابھرمیں7ویں نمبرپرآگیا۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح163ریکارڈ،فیز8ڈی ایچ اےمیں139ریکارڈ،کوٹ لکھپت میں110ریکارڈ اور یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح189ریکارڈ کی گئی۔
ادھر شہر قائد میں بھی گرمی کا راج برقرار ہے،صبح سویرے موسم گرم زور پکڑنے لگی،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گرمی کی شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی دن کے اوقات میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ،جنوب مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے جبکہ شام کے اوقات میں موسم بہتر ہو جائے گا،۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی کا مہینہ گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔