ڈھونڈ  ڈھونڈ کر مارا پیٹا گیا، کرغزستان سے  پاکستانی طالبعلم کا بیان بھی سامنے آگیا

May 18, 2024 | 11:29:AM

(24 نیوز)کرغزستان میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹلز پر مقامی افراد نے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی  اس کےحوالے سےپاکستانی طالبعلم کا بیان سامنے آگیا۔

پاکستانی طالبعلم حیدر نے  بتایا ہے کہ 16 مئی کو غیر ملکی طالب علموں اور مقامی طالب علموں کا جھگڑا ہوا، کرغزستان کے مقامی طلبا نے اس کے ردعمل میں غیر ملکی سٹوڈنٹس پر حملے شروع کر دیئے، 17 مئی کو پاکستانی طالبعلموں بشمول طالبات کو ڈھونڈ کر ہاسٹل کے دروازے توڑ کر مارا گیا،پاکستانی ، بھارتی اور بنگالی طالب علموں کو مارا پیٹا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اب تک 5 اموات اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، پولیس اور لوکل انتظامیہ کے سامنے ہمیں مارا جارہا ہے، ہم یہاں محفوظ نہیں ہیں ہمارے لئے آواز اٹھائی جائے، پاکستانی حکومت ہمارے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر حملہ کرغزستان سےافسوسناک خبر آ گئی

پاکستانی طالبعلم نے بتایا ہے کہ ہاسٹلز کے بعد انہوں نے اب گھروں پر بھی حملے شروع کر دیئے ہیں،یہاں پر  کرغزستان میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی طالبعلم ہیں،جن کے والدین پاکستان میں انتہائی پریشان ہیں، میری وزیر اعظم، چیف جسٹس اور دیگر ہائی اتھارٹیز سے ایپل ہے کہ ہماری مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد

مزیدخبریں