(24 نیوز)پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے کا معاملہ ،سپیکر قومی اسمبلی نے آٹھ سیکیورٹی اہل کار معطل کردئیے ۔
پارلیمنٹ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے آٹھ سیکیورٹی اہل کار معطل کردئیے ،یہ اہل کار پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازوں پر تعنیات تھے ،بغیر کارڈ کے غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے دیا گیا۔
ذرائع قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان افراد نے پارلیمنٹ کے اندر بعض اراکین اور وزراء کو زبردستی روکا اور تصاویر بنانے کی خواہش کی،وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے سپیکر سے شکایت بھی کی تھی ،سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کردی گئی ۔
ضرورپڑھیں:وزیراعظم کی بشکیک میں پاکستانی طلبا کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کی راہداریوں میں میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ زرتاج گل سے بدتمیزی پر ق لیگ کے رکن اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی ۔