شہبازشریف متفقہ طور پر مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد
شہبازشریف 28مئی تک قائم مقام صدر مسلم لیگ ن ہوں گے۔28مئی کو ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی میاں نوازشریف کو صدرنامزد کرےگی،رانا ثناء اللہ خان پارٹی کےچیف الیکشن کمیشن نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)وزیراعظم شہبازشریف کو متفقہ طور پرمسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر نامزد کردیا گیا،شہبازشریف 28مئی تک قائم مقام صدر مسلم لیگ ن ہوں گے۔28مئی کو ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی میاں نوازشریف کو صدرنامزد کرےگی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں ہوا،جس میں مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔اجلاس میں قائدمسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف،وزیراعلیٰ مریم نواز شریک ہیں،حمزہ شہباز،چودھری جعفراقبال،احسن اقبال ،سابق گورنرپنجاب محمدبلیغ الرحمان،مرتضیٰ جاویدعباسی ،خواجہ محمد آصف ،رانا محمد اقبال، عرفان صدیقی، ناصر بٹ، رانا شمیم بھی موجود ہیں ۔
حنیف عباسی، صدیق الفاروق، منشاء اللہ بٹ، خرم دستگیر ،چودھری برجیس طاہر، ڈاکٹر طارق فضل چودھری ،گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل، ملک سیف الملوک کھوکھر،رانا مشہود احمد خان ، سردار اویس خان لغاری سردار یوسف ، انجم عقیل، رانا تنویر حسین ،چودھری تنویر ، میاں جاوید لطیف ، طلال چودھری،سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق، زاہد حامد ،صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ و دیگر ارکان بھی اجلاس میں پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا،صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ خان پارٹی کےچیف الیکشن کمیشن نامزد کردئیے گئے ہیں،چیف الیکشن کمیشن رانا ثناء اللہ خان پارٹی کا الیکشن کرائیں گے،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوگئے ۔