غزہ میں زمینی امداد بند کرنے پر امریکا کی اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت

غزہ میں عارضی امریکی بندرگاہ کے ذریعے امداد بھیجی گئی،امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے،جان کربی

May 18, 2024 | 12:55:PM
غزہ میں زمینی امداد بند کرنے پر امریکا کی اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غزہ میں زمینی امداد بند کئے جانے پر امریکا نے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی ہے، امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں عارضی امریکی بندرگاہ کے ذریعے امداد بھیجی گئی۔

 جان کربی نے کہا کہ امداد کی غزہ کو ترسیل کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جائے گا، غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا، غزہ کے فلسطینیوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی اشد ضرورت ہے، امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے،جان کربی نے مزید کہا ہے کہ غزہ کیلئے اسرائیل کو سرحدی کراسنگ کھولنا ہوگی، تین زمینی گزر گاہوں پر امدادی ٹرک غزہ داخل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ضرورپڑھیں:پاکستانی طلبا پر حملہ،کرغزستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، ڈی مارش کا فیصلہ

امریکا اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،مشیر امریکی قومی سلامتی نے کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے، جان کربی نےکہا واشنگٹن موجودہ حالات میں غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے کردار کی حمایت اور اسرائیل کے رفح میں کسی بھی بڑے فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے،جو ہزاروں شہریوں کی موت کا باعث بنے، جان کربی نے کہا کہامریکا کا خیال ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کا اسرائیل کی طرف سے محاصرہ جاری ہے،اب تک حملوں میں 40 ہزار کے قریب افراد شہید ہوچکے ہیں،لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوکر مختلف کیمپوں میں مقیم ہیں ۔