وادی سون :ٹرک کھائی میں گرگیا،14 افرادجاں بحق، 12 زخمی،وفاقی وزیرداخلہ کا اظہار افسوس
افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے14افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ذوالقرنین حیدر)وادی سون میں ٹرک کھائی میں گرگیا، 5 خواتین اور 9بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے، وزیرداخلہ محسن نقوی کا حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
نوشہرہ کے علاقے وادی سون میں بریک فیل ہونے پر ٹرک کھائی میں گر ا جس کی وجہ سے 14افراد جاں بحق جبکہ 12 شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک بنو ں سے وادی سون آرہی تھا کہ پنج پیر کے مقام پر کھائی میں جا گرا،جاں بحق افراد میں بچے خواتین مرد شامل ہیں،تمام زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کر دیا گیا،شدید زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
بنوں سے وادی سون محنت مزدوری کے لیے آنے والے بدقسمت خاندان کے منی ٹرک کو وادی سون کے علاقہ پنج پیر کے مقام پر حادثہ پیش آیا جہاں ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گرا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ،محسن نقوی کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔