فیصل واوڈا ،مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا نوٹس،سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا معاملہ،سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ کےحکمنامے کے مطابق فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے بظاہر توہین عدالت کی،فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے،
فیصل واوڈا اور مصطفی کمال آئندہ سماعت پر پیش ہوں،توہین عدالت کے نوٹسز کا جواب دو ہفتوں میں دیا جائے،فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے عدلیہ پر الزامات لگائے۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا کہفیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے زیر سماعت مقدمات پر گفتگو کی،پیمرا فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ اور ٹرانسکرپٹ جمع کرائے، فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس نشر کرنے والے بھی توہین عدالت کر رہے ہیں،ٹی وی چینلز اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز توہین عدالت کا مواد چلانے سے گریز کریں،ایسا مواد چلانا بند نہ کیا گیا تو میڈیا کیخلاف بھی توہین عدالت کی کاروائی کی جاسکتی ہے۔