(24نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ کے ممبران کاکرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج ختم ،حکومت سے فوری اقدامات کرنے کیا مطالبہ ۔
اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سسے کرغزستان سفارتخانے کے باہر پاکستانی طلبا پر تشدد کیخلاف کیا گیا احتجاج ختم کر دیا گیا ہے ،احتجاج کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور پھر طلبا کے حق کیلئے نعرے بازی کی ،احتجاجی طلبانے ’’ہمیں انصاف چاہیے‘‘ اور ’’طلبہ اپنا حق لیں گے ‘‘کے نعرے لگائے،اس دوران سفارت خانے کے دونوں اطراف کے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ،کرغزستان کے سفارت خانے کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشکیک کرغزستان کی حقائق پر مبنی صورتحال کی تفصیلات سامنے آگئی