نواز شریف کیساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت سونپی گئی، امانت واپس لوٹا رہا ہوں، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت مجھے سونپی گئی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کا دن میرے لیے بہت قابل اطمینان ہے، شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت مجھے سونپی گئی تھی، نواز شریف کے ساتھ ظلم کرکے انصاف کے پرخچے اڑائےگئے، قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کو امانت واپس لوٹا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے فیصلہ کیاتھا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنائیں گے اور کرکے دکھایا، افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، کراچی میں دوبارہ امن قائم کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں اقتدار سنبھالتے ہی میں نے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرکے قوم کو اندھیروں سےنکالا، نوازشریف ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، نوازشریف ہی قوم کو دوبارہ متحد کرسکتے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ہم ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائد نوازشریف نے کہا کہ آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، پورے ملک کی قیادت یہاں موجود ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے،ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال