گورنر پنجاب سے پی پی رہنما بیرسٹر عامر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

May 18, 2024 | 17:59:PM
گورنر پنجاب سے پی پی رہنما بیرسٹر عامر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: گورنر پنجاب سے پی پی رہنما بیرسٹر عامر ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر میاں عامر حسن نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی اورانہیں گورنر پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ملاقات میں گورنر کے آئینی اور سیاسی کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ پنجاب میں تعلیم اور صحت کے معاملات پر گفتگوہوئی۔
بیرسٹر عامر حسن نے کہاکہ پنجاب کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر ایک جیالے کی موجودگی صوبہ میں آئین اور جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے ،پنجاب کے عوام ایک سیاسی کارکن کے اس منصب پر فائز ہونے سے پر امید ہیں کہ مفلوک الحال لوگوں کو ترجیح بنایا جائے گا۔
بیرسٹر عامر حسن نے کہاکہ اب گورنر ہاؤس لاہور عوامی گورنر ہاؤس کا منظر پیش کرے گا ،پنجاب میں نفرت اور تقسیم کے خاتمے کیلئے گورنر پنجاب اپنا کردار ادا کریں گے ،پنجاب کے سماج کو سیاسی رنگ میں ڈھالا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات کی خبریں،انمول بلوچ نے آخر کار خاموشی توڑ دی