(24نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر عبد العلیم خان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا، گورنر خیبر پختونخواہ اور وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات کی ۔
وفاقی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانا ہی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، جبکہ ملک و قوم کے وسیع تر قومی مفاد میں ذاتی اور گروہی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہو گا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ وفاق کے نمائندے ہیں اور کے پی کے حکومت کیساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف سے مقابلہ ہے، کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کروں گا، پرویز خٹک