10ماہ میں 54 کروڑڈالرکی چائے درآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) پاکستانی چائے کے دیوانے نکلے گزشتہ 10 ماہ میں 54 کروڑ ڈالر پتی کی درآمد پر خرچ کر ڈالے ۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 10ماہ میں پاکستانیوں نے 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر چائے کی درآمد پر خرچ کردئیے،جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے 17 فیصد زائد ہے ،ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ رواں مالی سال 10 ماہ میں چائے کی درآمد پر 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر خرچ کئے ،گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں 46 کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد ہوئی تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 10 ماہ میں 15 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 66 ٹن چائے درآمد ہوئی،گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں 1 لاکھ 90 ہزار 830 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی ،مارچ 24 کے مقابلے اپریل 24 میں چائے کی درآمد میں 10 فیصد کمی ہوئی،اپریل 24 میں 5 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی،مارچ 24 میں 5 کرور 85 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں :ٹک ٹاک یوٹیوب کوٹکر دینے کیلئے تیار، اہم فیچر شامل کرنے کا اعلان کر دیا