این ٹی ڈی سی نے بجلی کی پیداواراور ترسیل کا 10سالہ پلان تیارکر لیا

May 18, 2024 | 18:28:PM

(24نیوز ) این ٹی ڈی سی نے بجلی کے پیداواراور ترسیل کے 10 سالہ پلان تیار کرکے نیپرا میں جمع کرا دئیے. 

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے بجلی کی موثر پیداوار اور اس کی ترسیل کیلئے 10 سال پر مشتمل منصوبہ تیار  کر کے نیپرا میں جمع کرادیا،نیپرا نےبجلی کے پیداواری اور ترسیلی پلان پر شراکت داروں سے تجاویز طلب کر لیں،بجلی پیداواری پلان 2024 تا 2034تک کے لئے بنایاگیا ہے،بجلی پیداواری اور ترسیلی پلان کیلئے سرمایہ کاری کا  72 ارب ڈالر سے زیادہ کا تخمینہ لگایا گیا ہے  جس میں10 سالہ بجلی پیداواری منصوبوں کے لئے  64 ارب ڈالر سرمایہ کاری جبکہ بجلی ترسیلی منصوبوں کیلئے10سال میں 8ارب 70 کروڑ ڈالرسرمایہ کاری کا تخمینہ لاگت ہے۔ 

بجلی کے جاری ترسیلی منصوبوں پر لاگت کا تخمینہ 3ارب 20 کروڑ ڈالر ہے ،بجلی کے نئے ترسیلی منصوبوں پر لاگت کا تخمینہ ساڑھے 5 ارب ڈالر ہے ،10 سال میں قابل تجدید توانائی میں 46فیصد اضافے کا تخمینہ رکھی گئی ہے  ، بجلی پیداواری صلاحیت 42ہزار 57ہزار میگاواٹ کرنے کا ہدف ہے ،بجلی طلب  میں اضافہ 3.5 سے 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ میں تنخواہیں اور پنشن 10 سے 15 فیصد تک بڑھنے کا امکان

مزیدخبریں