الیکشن ٹریبونلز کی عدم تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی عدم تعیناتی کے خلاف درخواست 20 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا 20 مئی کو درخواست پر سماعت کریں گے،درخواست این اے 139 پاکپتن سے امیدوار راؤ عمر ہاشم خان کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن 2024 کے کامیاب امیدواروں کے خلاف سینکڑوں انتخابی عذر داریاں دائر کی گئی ہیں، پنجاب میں صرف چار الیکشن ٹریبونلز تعینات کئے گئے ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مزید الیکشن ٹریبونلز کی تعیناتی کے لئے الیکشن کمیشن کو نام بھیجے،الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی نامزدگی کے باوجود الیکشن ٹریبونلز نامزد نہیں کئے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو جلد مزید الیکشن ٹریبونلز تعینات کرنے کا حکم دے ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر زکے وارے نیارے ، ایپ نے اہم اعلان کر دیا