صدر پاکستان کا شہید میجر بابر خان کے تعزیت کیلئے ان کے گھر آمد

May 18, 2024 | 19:11:PM
صدر پاکستان کا شہید میجر بابر خان کے تعزیت کیلئے ان کے گھر آمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  صدر مملکت آصف علی زرداری تعزیت کیلئے میانوالی میں شہید میجر بابر خان کے گھر کا دورہ کیا۔ 
تفصیلا کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کیلئے فاتحہ خوانیی کی ، صدر مملکت کا شہید میجر بابر خان کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔  
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے ، قوم اُنہیں سلام پیش کرتی ہے ، شہید کی وطن عزیز کیلئے خدمات ، فرض سے لگن اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا
صدر مملکت نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور  شہید کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی   ۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے 2 مقدمات میں علی امین گنڈا پورکی ضمانت منظور