کرغزستان میں کوئی بھی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا:ترجمان دفتر خارجہ زہر ہ بلوچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ کرغزستان کے دنگا فساد میں کوئی بھی پاکستانی جان بحق نہیں ہواہوسٹلز کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ہے،امید ہےصورتحال پر جلد قابو پالیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کر غزستان میں مقامی طلبہ اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان ہونے والے پر تششد واقعات کے بارے میں پاکستانی طلبہ کی جانی نقصان کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی طالبعلم جاں بحق نہیں ہوا ،پاکستانی طلبہ سمیت تمام غیر ملکی ہوسٹلز کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ہے,امید ہے صورتحال پر جلد قابو پالیا جائیگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ زخمی ہونے والے پاکستانی طلبا کوہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہےجبکہ ایک پاکستانی طالبعلم ابھی زیر علاج ہے,پاکستانی سفیر کی اس سے ملاقات ہوچکی ہےتاہم دنگا فساد میں کوئی بھی پاکستان جاں بحق نہیں ہوا۔
ممتاز زہر ہ بلوچ نے مزید کہا ہے کہ کرغزستان حکومت نے حملہ آوروں کیخلاف کارروائی کی ہے، اور وہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کرغزستان میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹلز پر حملے کا معاملہ، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا