بشکیک؛ پاکستانی طلباوطن واپسی کیلئے طیارے میں سوار

May 18, 2024 | 21:22:PM

(24 نیوز)کرغزستان میں غیرملکی طلبا پر بلوائیوں کے حملے کے بعد پاکستانی سٹوڈنٹس بشکیک سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کا طالبعلم شاہ زیب ساتھیوں سمیت ایئرپورٹ پہنچنے میں کامیاب ہو گیا،شاہ زیب ساتھیوں سمیت طیارے میں سوار ہو کر لاہور کیلئے روانہ ہو گئے،فلائٹ رات ساڑھے 10 بجے لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرےگی۔

یاد رہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر مقامی افراد نے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی، تشدد سے متعدد طلبہ زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرغزستان کے شہر بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کی لڑائی شروع ہوئی جس کی زد میں پاکستانی بھی آ گئے، مقامی افراد نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملہ کر کے وہاں موجود پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد زخمی ہو گئے۔

حملہ آوروں نے ہاسٹل کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے، واقعے کے بعد پاکستانی طلبہ خوفزدہ ہو گئے، ہاسٹل میں پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی ملتان ضمنی الیکشن میں کس جماعت کی حمایت کریگی ؟ ترجمان نے اہم بیان جاری کر دیا

مزیدخبریں