شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی چیلینج کردی 

May 18, 2024 | 23:04:PM
شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی چیلینج کردی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے  اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی چیلینج کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے ممبر قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، درخواست گزار کی جانب سے  موقف اپنایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار پہلے سے بطور وزیر خارجہ کام کر رہے ہیں ،ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے سے آئین نا واقف ہے ،عوام کی خرچے پر ایک ہی شخص کو عہدے ذاتی مفاد مین دیئے گئے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا 28 اپریل کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائےاور درخواست گزار کو اہم معاملہ عدالت کے سامنے رکھنے پر معاوضہ دیا جائے ۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ این اے 148 ملتان ضمنی الیکشن، جے یو آئی کی کسی بھی امیدوار کی حمایت کی تردید