سالی سے عشق۔۔بیوی کو قتل کرکے اسکی لاش کے ساتھ کیا کیا۔۔؟

Nov 18, 2021 | 00:11:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر پٹنہ میں ایک جنونی خاوند پر بیوی کے ہوتےسالی سے عشق کا ایسا خمار چڑھا کہ اس نے نہ صرف اپنی بیوی کا سالی کے ساتھ مل کر قتل کردیا بلکہ لاش کو صندوق میں پھینک کر دونوں فرار ہوگئے۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ بہار کے پٹنہ سے متصل انومنڈل علاقے کا ہے، جہاں موکاما تھانہ کے تحت موکاما گھاٹ میں یہ حادثہ ہوا۔ موکاما کے وارڈ نمبر 27 میں ہوئے اس حادثہ میں شوہر سنی پاسوان نے اپنی سالی کے ساتھ مل کر ہی اپنی بیوی ورشا کماری کا قتل کردیا۔قتل کرنے کے بعد دونوں فرار ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر موکاما تھانہ صدر راج نندن موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ میں جمع ہوگئے ہیں۔ قتل کرنے کے بعد خاتون کا شوہر اور سالی ورشا کی لاش کو  ٹھکانے لگانے کی کوشش میں تھے، کہ پڑوسیوں کو اس کی خبر ہوگئی۔ پڑوسیوں نے ورشا کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد ورشا کماری کا بھائی رات کو تقریباً 10 بجے پولیس کے ساتھ پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق ورشا کماری کی شادی سنی کے ساتھ چار سال پہلے ہوئی تھی، جس سے دو بچے بھی پیدا ہوئے۔ ورشا کماری اپنے میکہ میں ہی رہتی تھی اور شوہر سنی سے اس کا اختلاف رہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نشہ یا نیند۔۔بھیانک حادثہ کی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں