وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،اہم شخصیات کی شر کت

Nov 18, 2021 | 08:51:AM

(24نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین، ایم این اے راشد شفیق ،سابق ضلعی ناظم لاہور میاں عامر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 تفصیلات کےمطا بق شیخ لالہ رفیق قمر کی نمازہ جنازہ کوٹ رادھا کشن جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی مغفرت کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ۔مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔  تدفین کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید جناز گاہ سے ڈی ایچ اے لاہور اپنی رہائش گاہ روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نوا ز کی قریبی ساتھی کی مبینہ ویڈیو لیک۔۔عمران خان گرفتار

مزیدخبریں