(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید10افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 638ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید460کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار822ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41ہزار131کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.11فیصد رہی۔
پنجاب میں ابتک12 ہزار 986افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار609، خیبرپختونخوا 5 ہزار809، اسلام آباد 949، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار561، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار346، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار162،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار406، بلوچستان میں 33 ہزار422، آزاد کشمیر میں 34 ہزار521 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار404 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،اہم شخصیات کی شر کت