غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد  قتل ،ملزم فرار

Nov 18, 2021 | 09:18:AM

(24نیوز)قصور کے علاقہ مصطفیٰ آباد  میں  غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد  قتل ۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یٰسین نے حمام میں بیٹھے بیٹی کے منگیتر کے بھائی اورحجام کو قتل کرنے کے بعد گھر جاکر بیوی ممتاز اور بیٹی سونیا کو بھی قتل کر دیا۔

کہا جارہاہے کہ حافظ الیاس نامی شہری کی کی منگنی ملزم یسین کی بیٹی سے ہوئی تھی جسے ملزم یسین نے توڑ دیا تھا جبکہ لڑکی کی والدہ اسی جگہ پر رشتہ کرنے پر بضد تھی۔جس پر ملزم یسین نے حمام میں بیٹھے منگیتر کے بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے وقاص ولد صفدر اورحجام الیاس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نوا ز کی قریبی ساتھی کی مبینہ ویڈیو لیک۔۔عمران خان گرفتار

مزیدخبریں