(24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی،مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 5 کشمیری نوجوانوں کوضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گولیاں مار کرشہید کیا گیا۔بھارتی فوج نے کلگام اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کوگھروں میں محصورکردیا۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔گھرگھرتلاشی کے دوران نوجوانوں کوگرفتارکرنا معمول بن چکا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 2روزمیں 9کشمیری نوجوان شہید ہوچکے۔ایک روزقبل بھارتی فورسزکی فائرنگ سے حیدرہ پورہ میں 4 نوجوان شہید ہوئے تھے۔شہدا کے لواحقین لاشوں کے حصول کے لئے احتجاج کررہے ہیں،بھارتی فورسزنے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شہدا کی لاشیں بھی خاندان کے حوالے نہیں کیں۔
یہ بھی دیکھیں: کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئے انتہائی بری خبر