(24نیوز) پنجاب میں ڈینگی سے مزید پانچ اموات کا انکشاف ۔ لاہور میں تین ، خانیوال اور گوجرانوالہ میں ایک ایک ہلاکت ۔
تفصیلات کے مطابق 306 نئے کیس رپورٹ ، 225 کا تعلق لاہور سے ہے ۔ راولپنڈی کے 21،گوجرانوالہ کے 18 شہری بیمار ،خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید ایک سو دس کیس رپورٹ جبکہ متاثرین کی تعداد نو ہزار 613 ہو گئی۔
سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 46 کا تعلق کراچی سے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 110 کیسز سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خطرہ ،سکول دوبارہ ہونگے بند ۔۔اہم خبر