امریکہ سے کھربوں ڈالر زیادہ کا مالک ۔۔۔۔ چین دنیا کا امیر ترین ملک 

Nov 18, 2021 | 11:00:AM
چین دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا
کیپشن: چین دنیا کا امیر ترین ملک،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق عالمی دولت میں چین کی دولت امریکہ سے کھربوں زیادہ ہے،دنیا کےامیر ترین ملکوں میں چین کا شمار ہونے لگا۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی دولت دو دہائیوں میں 156 کھرب سے بڑھ کر 514 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جس میں سے چین کی دولت 120 کھرب ڈالرز اور امریکا کی دولت 90 کھرب ڈالرز ہے۔

واضح رہے کہ بلوم برگ کے مطابق دنیا بھر کی دولت کا دوتہائی حصہ صرف 10 فیصد اشرافیہ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ عالمی دولت کا 68 فیصد حصہ رئیل اسٹیٹ سے منسلک ہے۔

واضح رہے کہ چین خلیجی ریاستوں تک رسائی کیلئے اربوں ڈالر کی لاگت سے سی پیک تعمیر کر رہا ہے ۔سی پیک کی تکمیل کے بعد چینی مصنوعات کی خلیجی ریاستوں تک رسائی آسان ہو جائے گی اور چین کا کاروبار مزید بڑھ جائے گا۔اسی وجہ سے امریکا اورانڈیا سمیت کئی ممالک سی پیک کے خلاف ہیں جبکہ پاکستان سی پیک کو اپنے لئے گیم چینجرسمجھتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    ناظم جوکھیو قتل کیس ۔۔ تفتیشی افسر ایک بار پھر تبدیل