(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر میں ناظم جوکھیو قتل کیس کے نئے تفتیشی افسر نےجام اویس سمیت6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن توسیع کی درخواست جمع کروائی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر سراج لاشاری نے عدالت کو بتایا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس کے پرانے تفتیشی افسر مجتبیٰ باجوہ سے کل تفتیش میرے حوالےکر دی ہے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان زیر حراست ہیں جبکہ ایم این اے جام عبدالکریم سمیت 4 نامزد ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔
چند روز قبل ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے ملیر میں جام ہاؤس کے قریب پرانے کنویں سے ملے تھے جبکہ کیس کے تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ ناظم جوکھیو کو جام ہاؤس کے وئیر ہاؤس میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرا یہ تجربہ سب سے مختلف رہا ۔۔۔ نورا فتیحی کا اہم انکشاف