میرا یہ تجربہ سب سے مختلف رہا ۔۔۔ نورا فتیحی کا اہم انکشاف

Nov 18, 2021 | 11:31:AM

  ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ  جان ابراہم کی فلم کے نئے گانے کی شوٹنگ کے دوران میرا دم گھٹتے گھٹے رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں فلم ’ ستیامیو جیتے 2‘ کے گانے ’کسو کسو‘ کی شوٹنگ کا تجربہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئےکہا کہ اس گانے کی عکس بندی کے لیے جس لباس کا انتخاب کیا گیا اس کا گاؤن میرے باڈی سوٹ کے ساتھ منسلک تھا اور اسے نیکلیس کے ساتھ باندھا گیا تھا۔

بھاری لباس کی وجہ سے ہار میرے گلے میں پھنس کر سانس روک رہا تھا اور اس کی وجہ سے میرے گلے پر خراشیں بھی پڑ گئیں۔ تاہم پھر بھی میں نے اس وزنی لباس کے ساتھ 6 گھنٹے تک شوٹنگ جاری رکھی۔

نورا فتیحی کہتی ہیں کہ شوٹنگ کرتے وقت چوٹ لگنا، خون نکلنا یا اس طرح کے واقعات اکثر ہوتے ہیں لیکن میرا یہ تجربہ سب سے مختلف رہا، ایسا لگ رہا تھا کہ کسی نے میرے گلے میں رسی باندھ رکھی ہے اور مجھے فرش پر گھسیٹ کر لے جا رہا ہے لیکن چونکہ ہمارے پاس شوٹنگ کے لیے محدود وقت تھا اس لیے میں نے شوٹنگ جاری رکھی اور اس سیکونس کو مکمل کرنے کے بعد ہی وقفہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:      ’بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔‘شیخ رشید نےحریم شاہ کو جھاڑ پلا دی

مزیدخبریں