(ویب ڈیسک)لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ناکامی پر اوباش نے لڑکی کا گلادبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست میرٹھ کے بھاون پور تھانہ کےعلاقے میں پیش آیا جہاں خالہ زاد بھائی وشال نے شادی کی تقریب کے دوران اپنی کزن کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، ناکام رہنے کے بعد بات کھلنے کے ڈر سے لڑکی کا گلا دبا کر قتل کی واردات کو انجام دیا ۔شادی کی تقریب ابھی جاری تھی کہ دلہے کی بھانجی شادی ہال سے اچانک غائب ہو گئی۔اہل خانہ نے پولیس کو بلا لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی تقریب کے دوران دلہے کی بھانجی کے لاپتہ ہونے کے وقت اس کا خالہ زاد بھائی بھی کچھ وقت تک لاپتہ رہا جس وجہ سے اس پر شک ہوا، ملزم وشال کو حراست میں لیا تو اس نے اپنا گناہ قبول کر لیا۔ شادی ہال میں تقریب کے دوران پیش آنے والے واقعات کی رپورٹ حاصل کی تو لڑکی کے خالہ زاد بھائی وشال پر شک یقین میں بدل گیا،ملزم وشال نے اپنا گناہ قبول کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ پر نگاہ پہلے سے ہی تھی اور شادی ہال میں شادی تقریب کے دوران جب مقتولہ کمرے کے باتھ روم میں گئی تو موقع دیکھ کر کمرے میں داخل ہو گیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اس قدر ڈر گیا تھا کہ کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی اور مجھ سے یہ گناہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چل چھائیا چھائیا۔۔گروپ کا زبر دست ڈانس۔۔ویڈیو وائرل