(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کی 50 سے زاید خواتین نے مسلا پور گاؤں میں شراب کی نئی کھولی گئی دکان پر حملہ کرکے اس میں توڑپھوڑ کی اور دکان کو بند کردیا۔
خواتین نے شراب سٹور کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس طرح کے کسی دوسرے سٹور کو کھولنے کی کوشش کی گئی تو وہ اسے بھی اسی طرح کے انجام سے دوچار کریں گی۔یہ واقعہ کمگلور ضلع کے مسلاپورا گاؤں میں پیش آیا۔ پہلاموقع نہیں۔ اس گاؤں کی خواتین نے پہلے بھی دو بار گاؤں میں شراب کی دکان کھولنے کی مخالفت کی تھی لیکن اس بار انہوں نے پرتشدد قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈٰیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں گاؤں کی خواتین کو دکان کی توڑپھوڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔خواتین نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ اس خوف سے کیا کہ ان کے شوہر شراب پینے پر اپنا پیسہ خرچ کریں گے اور اس طرح نشے کی وجہ سے ان کے خاندان تباہ ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:خطرہ ،سکول دوبارہ ہونگے بند ۔۔اہم خبر