(ما نیٹر نگ ڈیسک)مصر میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ، رخصتی کے چند گھنٹے بعد دلہن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔
تفصیلات کےمطابق منیا گورنری کی سکیورٹی سروسز کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ المنیا کے وسط میں واقع گاؤں ریدا میں ایک خاتون اپنے گھر کے اندر دم توڑ گئی ہے۔
فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کی تو 20 سالہ خاتون جسے اپنی شادی کے چند گھنٹے بعد اچانک دل کا دورہ پڑا تھا کی موت کی تصدیق ہو ءی۔دلہن کے والد نےبتایا کہ ان کی بیٹی کسی قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں تھی اور وہ شادی سے پہلے اپنی معمول کی زندگی گذار رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نوا ز کی قریبی ساتھی کی مبینہ ویڈیو لیک۔۔عمران خان گرفتار