راشن کا جھانسہ دے کر خاتون سےمبینہ زیادتی ، عدا لت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دے دیا

Nov 18, 2021 | 14:57:PM

(24نیوز)ملیر کورٹ میں راشن دینے کا جھانسہ دے کر خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم پرویز اقبال کی عدالت میں پیشی ،عدالت نے ملزم کو 19 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدا لت نے آئندہ سماعت پر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ پولیس کی جانب سے ملزم کا سی آر او کروانے کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے راشن دینے کے لیے اپنے گھر بلوایا تھا۔ ملزم کے خلاف بن قاسم تھانے میں خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خطرہ ،سکول دوبارہ ہونگے بند ۔۔اہم خبر

مزیدخبریں