مسلسل 3 روزکمی کے بعد ڈالر کی قدر میں اچانک بڑا اضافہ 

Nov 18, 2021 | 17:57:PM

(24 نیوز)مسلسل تین روز کمی کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔امریکی کرنسی 91پیسے بڑھ گئی جس کے بعد قیمت 173روپے 76پیسے سے بڑھ کر 174روپے 67 پیسے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 1روپیہ 91 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث مندی ریکارڈ کی گئی ،ہنڈرڈ انڈیکس83پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جبکہ 46110 پر کاروبار بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: میک اپ نہ کروں تو ”میاں صاحب“ منہ نہیں لگاتے۔۔!ہار سنگھار نہ کرنے پر شوہر نے بیوی سے کنارہ کرلیا

مزیدخبریں