(نیوز ایجنسی)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسموگ کی سطح بدترین ہونے پر اسکولوں اور کوئلے کے پلانٹس بند کردیئے گئے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں حکام نے رواں ماہ کے اختتام تک اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔بھارتی دارالحکومت 2 کروڑ آبادی پر مشتمل ہے جہاں اسکول بند کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا گیا وہ گھروں سے کام کریں اور ساتھ ہی شہر میں غیر ضروری ٹرکوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد اسموگ کی صفائی ہے۔فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سانس لینا مشکل ہو گیا ۔گلے اور ناک کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔کامیڈی کنگ عمر شریف کی موت کا ذمہ دار کون ؟عمر شریف کی اہلیہ کا تہلکہ خیز انٹرویو۔۔تمام راز فاش!!!
سموگ میں شدت۔۔ اسکول بند۔۔شہریوں کو مشکلات
Nov 18, 2021 | 18:12:PM