کرتارپور راہداری ایک سال دس ماہ کے بعد کھول دی گئی۔بھارتی وزیر اعلیٰ کی آمد۔نوجوت سنگھ سدھو بھی آئیں گے

Nov 18, 2021 | 19:20:PM
کرتار پور۔نوجوت سنگھ سدھو۔کورونا۔بابا گورو نانک
کیپشن:  پاکستانی حکام بھارتی وزیر اعلیٰ کا استقبال کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز)کرتارپور راہداری ایک سال دس ماہ کے بعد کھول دی گئی،عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مارچ 2020 میں کرتارپور راہداری بند کردی گئی تھی۔ 
 بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چر ن جیت سنگھ اپنے وفد کے ساتھ کرتار پور پہنچ گئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلی چرنجیت سنگھ اپنے وفد کے ہمراہ کرتارپور میں بابا گورونانک کی سمادھی پرجاکر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ بھارتی پنجاب کی کابینہ کے ارکان بھی بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت اوران کے وفد کی کرتارپور راہداری آمد پر ڈپٹی کمشنر ناروال نبیلہ عرفان، کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن نے استقبال کیا۔


ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کرتار پور سے راجستھان کابینہ کے وزیر ہریش چوہدری پاکستان آئیں گے۔کرتار پور راہدری سے بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے 8 ارکان بھی پاکستان آئیں گے۔
 دریں اثنا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور میں بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقاریب میں شرکت کےلئے 20 نومبر کو پاکستان آئیں گے۔نوجوت سنگھ سدھو کا 2019 میں کرتارپور کے افتتاح کے بعد یہ دوسرا دورہ ہوگا۔سدھو نے 2019 کے آخر میں کرتارپور کا دورہ کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے ا±نہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا تھا۔۔ واضح رہے کہ بابا گرونانک کے 552ویں جنم دن کی مرکزی تقریب ننکانہ صاحب میں ہوگی۔بھارت نے 16 مارچ 2020 سے کرتارپور راہداری کورونا وائرس کے باعث بند کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی رہا ۔ مسجد رحمت اللعالمین پہنچنے پر پر تپاک استقبال۔پھول نچھاور