ای وی ایم کی منظوری سے خوشی ہوئی ،تمام مسائل حل ہو جائینگے: وزیراعظم عمران خان

Nov 18, 2021 | 19:58:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ٹیکنالوجی انسانی زندگی کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے، ٹیکنالوجی سے انکار کرنے سے بڑی بے وقوفی کیا ہوگی،ای وی ایم کی منظوری سے بہت خوشی ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ 2008 میں تجویز دی گئی کہ ای وی ایم لائی جائے،کرپٹ عناصر نے اس وقت بھی ای وی ایم نہیں لانے دی ،انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے،ای وی ایم کے ذریعے تمام مسائل حل ہو جائیں گے،کرپٹ لوگ کرپٹ سسٹم کو بچانا چاہتے ہیں،پاکستان کا مسئلہ یہی ہے کرپٹ سسٹم کو بچانے والے بیٹھے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹس کا کیا بنا؟ ویڈیو دیکھیں
دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے ماہر معاشیات آرتھر بیٹزلافر نے ملاقات کی،جس میں مشیر خزانہ شوکت ترین بھی شریک ہوئے، ملاقات میں پاکستانی ٹیکس کے نظام کی مختلف جہتوں پر گفتگو ہوئی،ملاقات میں پوری دنیا میں رائج ٹیکس نظام کی مثبت اور منفی اثرات پر بھی گفتگوہوئی ۔
ملاقاتوں میں پاکستان میں ٹیکس بیس بڑھانے، نظام کی بہتری اور جدت سے متعلق ،عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے، نظام میں آسانی لانے پر بھی گفتگوہوئی، وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ٹیکس کے نظام میں بہتری او رآسانی کو یقینی بنا رہی ہے،ٹیکس کی ریکارڈ کلیکشن عوام کے حکومت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامیڈی کنگ عمر شریف کی موت کا ذمہ دار کون ؟عمر شریف کی اہلیہ کا تہلکہ خیز انٹرویو۔۔تمام راز فاش!!!

مزیدخبریں