بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے قبل کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ، پی سی بی نے ویڈیو جاری کردی

Nov 18, 2021 | 21:07:PM
پی سی بی، بنگلہ دیش، کھلاڑیوں، فوٹو شوٹ
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے بنگلہ دیش پاکستان ٹی 20 سیریز سے قبل کھلاڑیوں کی فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں وہ بنگال ٹائیگرز کیساتھ ٹی 20 سیریز کھیلے گی، بنگلا دیش کے خلاف کل پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، فخرزمان، شعیب ملک، خوش دل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، حارث روف ، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔
بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے مومنٹیم کو جاری رکھ کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں، اس سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کےخلاف میچز بھی ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ بنچ پر موجود لڑکوں کو بھی ٹرائی کریں، اس مرحلے پر کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہتے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری فوٹو شوٹ میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی ،شاداب خان اوردیگرکھلاڑی مختلف پوز دے رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قومی ٹیم کیلئے نیک تمناﺅں کااظہار کیا جارہا ہے، ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کے اہلیہ کیساتھ دبئی میں سیر سپاٹے ۔۔ تصاویر وائرل