(ویب ڈیسک)ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں نبھانے والے میتھو ہیڈن نے پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھو ہیڈن نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اسلام علیکم پاکستان کے ساتھ لکھا ہے کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے ساتھ جڑا ہے، میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، شاباش لڑکوں! چھا جاؤ پاکستان زندہ باد۔
واضح رہے کہ پی سی بی اور میتھو ہیڈن کا صرف ایک ایونٹ کیلئے ہی معاہدہ ہوا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو اب نئے غیرملکی ہیڈکوچ کی تلاش ہے تاہم وقتی طورپر ثقلین مشتاق ہیڈکوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کے اہلیہ کیساتھ دبئی میں سیر سپاٹے ۔۔ تصاویر وائرل