(ویب ڈیسک)شادی بیاہ کے موقع پرہر معاشرے میں خوشی کااظہار اپنے انداز سے کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوتی رہتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو جاتی ہیں ،لیکن خیبرپختونخوا میں شادی پر روایتی ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شادی ایک ایسا موقع ہے جس پر ہر شخص اپنی روایات کے مطابق خوشی کااظہار کرتا ہے،پاکستان کے چاروں صوبوں میں مختلف روایات پائی جاتی ہیں اور یہاں کے لوگ اپنی روایات کے مطابق ڈانس کرکے خوشی کااظہار کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو خیبرپختونخوا کی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی ہال میں کچھ افراد اپنے عزیز کی شادی پر روایتی ڈانس کر رہے ہیں،پشتو گانے پر ڈانس کرنے والوں میں زیادہ عمر کے لوگ بھی شامل ہیں ۔ویڈیو کو ابتک سوا لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں اور ڈانس کی خوب پذیرائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضاعلی کی پیسوں کیلئے اپنی بیٹی سے تکرار، ویڈیو وائرل