نواز شریف اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق میں۔۔ مریم نواز کا ٹویٹ سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانٹیرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی وائس چئیرمین مریم نواز شریف کا ایک ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد نواز شریف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کی حمایت میں بیان دیا ہے۔
Such a strong statement in support. Yet they opposed overseas voting rights in parliament today. https://t.co/wKTEUxxQPS
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 17, 2021
وفاقی وزیر حماد اظہر نے مریم نواز شریف کا ایک ٹویٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی مخالفت کی ہے ۔ دوسری جانب انہوں نے مریم نواز کا 8 اکتوبر 2018 کا ٹویٹ شئیر کیا ہے جس میں مریم نواز نے اپنے والد کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نےبیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ ڈالے کے حق کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنےملک کی خدمت اپنےخون اور محبت سے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آذربائیجان کی سرحد پر آرمینیا کا دوبارہ حملہ،7 آذری فوجی شہید اور 10 زخمی