قومی کھیل حکومت کی مدد اور مخیر حضرات کے رحم و کرم کا منتظر

Nov 18, 2022 | 10:27:AM

(ویب ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کو جنوبی افریقا کے دورے کیلئے ایک بار پھر حکومت اور مخیر حضرات کی امداد کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کو پھر فنڈز کی قلت کا سامنا ہے اور کھلاڑی جنوبی افریقا کے دورے کے لیے امداد کے منتظر ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کو جنوبی افریقا نیشنز کپ میں شرکت کے لیے 22 نومبر تک روانہ ہونا ہے لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فنڈز اور اسپانسرز کی شدید قلت ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم اگر نیشنز کپ میں شرکت نہیں کرے گی تو اسے پابندیوں اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ، قطر میں شائقین مختصر لباس نہیں پہن سکیں گے

ایونٹ میں عدم شرکت پر 15000 یورو جرمانہ اور پرو لیگ میں شرکت پر پابندی لگ سکتی ہے۔

نیشنز کپ میں عدم شرکت پر قومی ہاکی ٹیم پر اولپمکس میں کوالیفائی کرنے کے دروازے بھی بند ہوجائیں گے۔

پی ایچ ایف نے نیشنز کپ میں شرکت کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کو خط لکھے ہیں۔ جس میں پی ایچ ایف نے 3 کروڑ روپے کی مدد مانگی ہے۔

ایف آئی ایچ نیشنز کپ جنوبی افریقہ میں 28 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں بھی پرائیوٹ سپانسر کی مدد سے شرکت کی تھی۔ قومی ٹیم نے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
 

مزیدخبریں