سارہ احمد نے بچوں کے استحصال کو روکنے میں خدمات پر بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

Nov 18, 2022 | 11:34:AM
سارہ احمد نے بچوں کے استحصال کو روکنے میں خدمات پر بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئر پرسن سارہ احمد نے اٹلی میں ’گلوبل کولیبریٹو ایوارڈ‘ جیت لیا۔

سارہ احمد کو گلوبل کولیبریٹو کی سی ای او ڈاکٹر جینیفر ورتھم کی جانب سے بچوں کے استحصال کو روکنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے صرف 10 افراد کو بچوں کے استحصال کو روکنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: زہرہ ویانی، لنکنز اِن کی نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون وکیل

ایوارڈ کی تقریب اٹلی میں ہوئی اور اس میں سیاست دانوں، بین الاقوامی این جی اوز، بین المذاہب رہنماؤں، مخیر حضرات، صحافیوں اور دیگر قابل ذکر افراد نے شرکت کی۔

سارہ احمد نے ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایوارڈ پاکستان کے تمام بچوں کے نام کرتی ہوں۔ میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کی مدد سے میں یہاں تک پہنچی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کو استحصال سے بچانے اور ان کے حقوق کے کی ذمہ داری کو پہلے سے بھی بہتر طریقے سے نبھائیں گی۔