خاران: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Nov 18, 2022 | 13:22:PM

(24 نیوز) بلوچستان کے علاقے خاران میں ڈیری فارم کے قریب رات گئے نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے خاران شہر کے قریب واقع شیخ سلیم احد تکاپی کے گھر میں گھس کے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: بچے سے نامناسب حرکات، معلم پولیس کے حوالے

چاروں لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال ناران منتقل کردیا گیا۔ دو لاشوں کی شناخت شیخ سلیم احمد ولد عبد السلام نگالی اور سیت اسلام ولد امیر بخش جبکہ زخمی شخص کی شناخت داشاد ولد عبدالغفور گرگناڑی کے نام سے ہوئی ہیں۔

باقی دو افراد کے لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

مزیدخبریں