(اویس کیانی)سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان سے قبل بڑی پیش رفت ،پاکستان نے فنڈز کیلئے سعودی عرب کی شرط پوری کرلی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سعودی فنڈڈ منصوبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی،سعودی عرب کے ساتھ 4 معاہدوں پر دستخط کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی،وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے تجاویز کی منظوری لی گئی۔سعودی عرب کے ساتھ 38کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کے 4 معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
ضرور پڑھیں :عمران خان کے جواب پر وزارت داخلہ کے شواہد سپریم کورٹ میں پیش
سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان میں معاہدوں پر دستخط کا پلان ہے،سعودی عرب نے فنڈز کیلئے ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ کیا تھا، حکومتی ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم کیلئے 24 کروڑ ڈالرز کےمعاہدے کو حتمی شکل دیدی گئی،جگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے3 کروڑ50 لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا جائے گا،گریوٹی فلو واٹر مانسہرہ منصوبےکیلئے4کروڑ10لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا جائے گا،شونٹر ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے6 کروڑ60 لاکھ ڈالرز کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دیدی گئی۔