موجودہ حکومت معاشی تباہی کی ذمے دار قرار
عمران خان نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرے سے متعلق اعداد و شمار شیئر کیے اور موجودہ حکومت پر اس کا الزام لگایا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موجودہ حکومت کو معیشت کی تباہی کا ذمے دار قرار دےد یا۔کہتے ہیں کہ 6 ماہ قبل پیشگوئی کردی تھی کہ تبدیلی سرکاری ہماری قرض واپسی کی صلاحیت نیست ونابود کردے گی، 6 ماہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ تبدیلی سرکار ہماری معیشت کو تباہی کے گڑھے میں اتار دے گی۔
پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرے سے متعلق اعداد و شمار شیئر کیے اور موجودہ حکومت پر اس کا الزام لگایا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دو مجرم خاندان معیشت کی تعمیر میں کبھی سنجیدہ تھے اور نہ ہی ان میں اس کی صلاحیت تھی۔
As I had predicted 6 months back that the regime change conspiracy would throw our economy into tailspin destroying our capability to service our debts. The two crooked families who ruled Pakistan for almost 3 decades never had the integrity or competence to build our economy. pic.twitter.com/fASSw2wo6q
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 18, 2022