4 ملین بچے صحت کی سہولیات سے محروم
سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقریباً ساڑھے 6 لاکھ حاملہ خواتین کو خدمات تک رسائی میں مسائل کا سامنا ہے:شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کااسیلاب سے متاثرہ 2.8 ملین خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔
وفاقی وزیر فوڈ شازیہ مری نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئےکہا کہ اس دوران سیلاب متاثرین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے 82 اضلاع میں 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے جنہیں 316 ملین ڈالر کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقریباً ساڑھے 6 لاکھ حاملہ خواتین کو خدمات تک رسائی میں مسائل کا سامنا ہےاور 4 ملین بچے صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ پاکستان کو 2030 تک غذائی تحفظ سے متعلق اہداف کے چیلنج کا سامنا ہے جس کے لیے ڈبلیو ایف پی اور بی آئی ایس پی نے صحت اور غذائیت کی صورتحال کی بہتری کیلئے نشوونماپروگرام تشکیل دیا ہے۔
نشوونما پروگرام کے حوالے سے انہوں نےمزید کہا کہ نشوونما پروگرام کفالت پروگرام سے منسلک حاملہ اور دودھ پلانے والی ماوں کیلئے ہے۔موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سب سے زیادہ کمزور آبادی کو متاثر کرتا ہے۔